ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین اور روس نے شمالی کوریا کے قریب جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

چین اور روس نے شمالی کوریا کے قریب جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

Mon, 18 Sep 2017 22:33:56    S.O. News Service

بیجنگ،18؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چین اور روس نے شمالی کوریا کے قریب مشترکہ بحری جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مشقیں ایک ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کے سبب تناؤ کافی زیادہ ہے۔ چینی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ مشقیں ’پیٹر دی گریٹ بے‘ اور بحیرہ اوہاٹسک Okhotsk کے جنوبی حصے میں کی جا رہی ہیں۔ پیٹر دی گریٹ بے روس کی مشرقی بندرگاہ ولادی ووسٹوک اور شمالی کوریا کی سرحد کے قریب ہے۔ رواں برس کے دوران چین اور روس کی یہ دوسری مشترکہ جنگی مشقیں ہیں۔ چین اور روس دونوں کوریائی بحران کے پر امن حل کے حامی ہیں۔


Share: